Pat kam karne ka tarika in urdu | لٹکہ ہوا پیٹ کم کرنے کا طریقہ






 لٹے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کا آسان نسخۃ



آج میں آپکو ایک آسان سا نسخہ بتاوں گا۔ جس کی مدد سے آپ کا پیٹ چند دنوں کے اندر اندر کم ہو جائے گا۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آ جائے گا۔ اس نسخہ کی شرط یہ ہے کہ آپ نے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ آپ کو اس کا جلد رزلٹ ملے گا۔

اشیاء ضرورت 

نسخہ کا طریقہ کا ر نوٹ فرما لیں۔

اجوائن دیسی 50 گرام 
سفید زیرہ 50 گرام
السی کے بیج 100 گرام

بنانے کا طریقہ کار


آپ نے ان سب کو لے کر لنگری میں پیس لینا ہے۔ اور باریک سفوف بنا لینا ہے۔ اور ایک بوتل میں محفوظ کر لینا ہے۔ 


استعمال کا طریقہ کار

آپ نے ایک صبح خالی پیٹ اور رات کو سونے سے پہلے گرم پانی کے ساتھ ایک چھوٹا چمچ کھانا ہے۔ 

احتیاط

ایک ضروری احتیاط یہ کرنی ہے کہ آپ نے اس دوائی کو استعمال کرنے کے بعد کچھ گھی کھانا پینا نہیں ہے۔ اور چاول کا استعمال نہیں کرنا ۔ اس کے علاوہ آپ نے چکنائی سے پرہیز کرنی ہے ۔ اور ایسی چیزوں کا استعمال ہر گز نہیں کرنا جس میں فیٹ ہوں۔

اس دیسی علاج سے آپ کو بہت جلد فائدہ ہو گا۔ مگر آپ نے کوئی بھی بے احتیاطی نہیں کرنی اور کوشش کرنی ہے کہ ناغہ نہ ہو۔

موٹاپہ کے نقصانات


 موٹاپے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ مثال کے طور پر شوگر کا ہو جانا۔ اگر آپ کو شوگر ہو جائے تو شوگر کی وجہ سے بہت سی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔ اور ہارٹ کے مریض ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔چلنے پھرنے میں مشکلات لاہک ہوتی ہیں۔  سفر میں دشواری اور سانس کے پھول جانے کی شکایات عام ہو جاتی ہیں۔ ٹانگوں کا دورد عام رہتا ہے۔ اور یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے۔  

 

No comments:

Powered by Blogger.