ٹینشن کو ختم کرنے کے طریقے
موجودہ دور میں مصروف زندگی کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور ان پریشانیوں اور ٹینشن کی وجہ سے انسانی شخصیت پر بہت برے اثرات پڑتے ہیں-ان وجوہات کی بنا پر میڈکل ماہرین نے انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرنے کے لیئے کچھ اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ اگر آپ ان پر عمل کرتے ہیں تو بہت جلد آپ ان ٹینشن سے محفوظ رہے گے۔اس کے علاوہ ان لوگوں سے نہ ملیں جو آپ کو ٹینشن دیتے ہیں۔ آپ کو پریشان کرتے ہیں اور آپ سے حسد کرتے ہیں۔آپ کوشش کریں کہ آپ ہمیشہ مثبت سوچیں۔ اور جو کوئی بھی آپ سے برا کرتا ہے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگنور کریں۔ اور خوش رہنے کی کوشش کریں۔مثبت سوچنےکی وجہ سے آپ کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشانی نہیں ہو گی۔ اور آپ کی ٹیشن کم ہوتی جائے گی۔
اگر کوئی آپ کو دکھ دیتا ہے اور آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے تو آپ اس کی باتوں پر دھیان مت دیں۔ اور مخلص دوست تلاش کریں جو آپ کی ہر پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھے۔ کیونکہ اس سارے مسئلے میں آپ کو ایک فائدہ ہو گا۔کہ وہ لوگ آپ کے سامنے آ جائیں گے جو آپ کے دوست ہیں اور آپ کے دشمن۔کیونکہ وقت بہترین استاد ہوتا ہے۔اور وقت ہی آپ کو اچھے اور برے دوستوں میں پہچان کرنا سکھائے گا۔آپ لوگوں کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے۔ اپنی زندگی کے ٹارگٹس سیٹ کریں۔ اور ان پر فوکس کرتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں۔فضول باتوں پر دھیان نہ دیں۔
ان اقدامات پر عمل
کریں۔ یہ اقدامات یہ ہیں۔
1. روازنہ صبح ٍٍٍٍواک کرنا۔
2. ٹینشن سے بچنے کے لیئے اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔ مثلا
باغبانی کریں۔ کتابوں کا مطالعہ کریں۔
3.مخلص دوستوں سے کوشش کریں زیادہ سے زیادہ ملاقات ہو۔
4. اور ڈاکڑ کے بتائے ہوئے نسخہ کے مظابق باقاعدگی سے دوائی
کا استعمال کریں
5. اور ڈاکٹر کو باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے رہیں۔
آخر میں ایک ضروری بات کہ وقت سب سے بڑا مرہم ہوتا ہے۔ بڑی سے بڑی پریشانی اور آزمائش کچھ وقت گزرنے کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔اور زندگی نارمل ہو جاتی ہے.اس لیئے مثبت سوچتے ہوئے خوش رہیں اور مسکراتے رہیں آپ کے دشمن اور مخالفین خود ناکام ہو جایئں گے۔
No comments: