How to Reduce Belly Fat Quickly
ناظرین گھریلو خواتین کا ایک بہت بڑا مسئلہ موٹاپا یا لٹکہ ہو ا پیٹ ہو تا ہے ۔ جس کی وجہ سے آپ کی شخصیت اور دلکشی میں پر برا اثر پڑتا ہے۔اس لیئے آج آپ کو بہت آسان ٹوٹکہ بتایا جائے گا ۔ اس کی مدد سے آپ کو اس پریشانی سے نجات ملے گی۔اور آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔کیونکہ بزرگوں کا کہنا ہے کہ موٹاپا بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیئے یہ ضروری ہے کہ اس کو کنٹرول کیا جائے۔ اور اس کہ نہ بڑھنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔آپ کو چاہیے کہ آپ زیادہ سے زیادہ فائبر کا استعمال کریں۔فائبر کے حصول کے لیئے پھل ، سبزیاں اور دالوں کا انتخاب کریں۔اور ایسے کھانےسے پرہیز کریں جن میں ڑانسفیٹ ہوں۔اسکے علاوہ میٹھا کم استعمال کریں کیونکہ موٹاپے کی وجہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ رہتاہے۔
ٹوٹکہ کے لیئےآپ کو جو چیزیں چاہیں وہ یہ ہیں
1) ادرک پسا ہوا آدھا چمچ
2)شہد ایک چمچ
3) سبز پتی ایک چمچ
4) پانی ڈیڑھ کپ
آپ نے کسی برتن میں یہ پانی ڈال لینا ہے۔اور ادرک اور سبز
پتی مکس کر نے کے بعد اس پانی میں ڈال دینی ہے۔اور چولہے پر چڑھا دینا ہے۔
جب پانی سوکھنا شروع ہو جائے اور ایک کپ بچ جائے تو چولہے
سے اتار دینا ہے۔ اور ایک صاف کپ میں ڈال لینا ہے۔ اور اس میں شہد
ڈال کر مکس کرنا ہے۔جب پانی نیم گرم ہو تو پی لینا ہے۔
خوراک لینے کا دورانیہ
آپ نے دن میں دو بار یعنی صبح اور شام کو پینا ہے۔ایک ہفتے میں آپ کو فائدہ نظر آئے گا۔اور آپ پر کشش بن جائیں گے۔آخر میں آپکو یہی کہوں گا کہ آپ واک کرنے کی پابندی کریں اور جم کی عادت ڈالیں۔
No comments: